فلم ”آوارہ پن“کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر

ہفتہ 30 جون 2007 13:08

فلم ”آوارہ پن“کی پاکستان میں نمائش روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ دائر
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار30 جون 2007) بھارت میں بنائی گئی فلم،آوارہ پن،کی پاکستان میں نمائش کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائرکر دی گئی ہے۔عدالت نے فلم کے کوپروڈیوسر ہونے کے دعوے دار سیہل خان اور چیئرمین فلم سنسر بورڈ کو20جولائی کو طلب کر لیاہے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق شمیم نے چیئرمین فلم سنسر بورڈ ، سیکرٹری سنسر بورڈ اورسہیل خان کو عدالت میں پیش ہو کر آوارہ پن کی پاکستان میں نمائش سے متعلق صورتحال کی وضاحت کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران ضابطے کی کاروائی عمل میں لائیں۔ عدالت نے یہ حکم فلم انڈسٹری کی جانب سے فلم ساز یونس ملک کی درخواست پر دیاہے۔رٹ میں موٴقف اختیارکیاگیا ہے کہ ،آوارہ پن، مکمل بھارتی فلم ہے،جسے پاکستان کے اشتراک سے بنانے کاتاثردے کرنمائش کیلئے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان میں،آوارہ پن،کی نمائش فلم سنسرشپ کے رول10اورآئین کے آرٹیکل5کی خلاف ورزی ہے جبکہ فلم کاموضوع عام نمائش کے قابل نہیں۔

متعلقہ عنوان :