لال مسجد‘ جامعہ حفصہ آپریشن‘ سیکٹر جی سکس کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی

جمعہ 6 جولائی 2007 16:38

لال مسجد‘ جامعہ حفصہ آپریشن‘ سیکٹر جی سکس کے مکینوں نے نقل مکانی شروع ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار06 جولائی 2007) جامعہ حفصہ و لال مسجد کے خلاف آپریشن کی وجہ سے سیکٹر جی سکس کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کرفیو میں نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد رہائشی اپنے گھروں سے نکل مکانی کر گئے جی سکس ون فور میں لال مسجد کے بالمقابل رہائشی محمد نعیم خان اپنی بیگم اور بچوں کے ہمراہ نقل مکانی کرگئے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بیگم نے بتایا کہ یہ عرصہ ہم پر قیامت سے کم نہیں تھا۔

ہماری دیواریں فائرنگ سے چھلنی ہوگئیں ہر لمحہ ہمیں یہی خطرہ لاحق ہے کہ مجھے اپنے دو بیٹوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے آج ہم تنگ آکر اپنا گھر چھوڑ کر رشتہ داروں کے گھر شفٹ ہورہے ہیں انعام خان نے کہا کہ جی سکس ون فور کے رہائشیوں کو اس دوران شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جسے ہم شاید زندگی بھر بھلا نہ سکیں۔ میرے سمیت بہت سے لوگوں نے یہاں سے شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے بچوں کی زندگی سلامت رہی تو پھر واپس آجائیں گے۔