جامعہ حفصہ انتظامیہ بچوں کو میرے حوالے کر دے، بلقیس ایدھی ،ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیے جانے والے افراد کا مکمل خیال رکھا جائیگا، میری بار بار اپیلوں کا کوئی جواب نہیں آیا ، معروف سماجی کارکن کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

جمعہ 6 جولائی 2007 21:34

جامعہ حفصہ انتظامیہ بچوں کو میرے حوالے کر دے، بلقیس ایدھی ،ایدھی فاؤنڈیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔ 2007ء) سماجی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی اہلیہ اور معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی نے لال مسجد انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جامعہ میں موجود بچوں اور زخمیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی کے حوالے کر دیں۔ جمعہ کو یہاں پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بلقیس ایدھی نے کہا کہ وہ عبدالستار ایدھی کی جانب سے خصوصی ہدایت پر یہاں آئی ہیں اور انہوں نے 6 مختلف مقامات سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے لال مسجد انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ وہاں موجود بچوں اور زخمیوں کو ان کے حوالے کردیں اور ان افراد کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ جامعہ حفصہ میں موجود بچوں کو ان کے گھر تک پہنچانے میں مکمل کوشش کی جائے گی اور جو بچے یتیم ہیں ایدھی فاؤنڈیشن ان کا مکمل خیال رکھے گی۔

(جاری ہے)

بلقیس ایدھی نے بتایا کہ ان کی بارہا اپیلوں کا کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک جامعہ حفصہ کے اندر نہیں گئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہوں، صرف ایک سماجی کارکن ہوں جو جامعہ حفصہ کے اندر موجود بچے، بچیوں اور زخمیوں کو یہاں سے لے جانے آئی ہوں۔ قبل ازیں انہوں نے مختلف پوائنٹس پر جا کر اعلانات کے ذریعے لال مسجد کی انتظامیہ کو بچوں اور زخمیوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :