سکھر، قومی شاہراہ پر دو ٹرالوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 7 جولائی 2007 12:27

سکھر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار07 جولائی 2007)میں قومی شاہرا ہ پر ٹریفک کے حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق حادثہ سکھر قومی شاہراہ پرسانگھی کے قریب اس وقت پیش آیا جب 2 ٹرالرز کے رمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں3 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کے فوراًبعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔