جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سید بلال اور ان کے ساتھی کو مقدمات کے اندراج کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی بھجوادیا گیا

اتوار 8 جولائی 2007 16:34

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سید بلال اور ان کے ساتھی کو مقدمات کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔ 2007ء ) لال مسجد انتظامیہ اورحکومت کے درمیان مصالحت کی ناکام کوشش کرنے والے وفد کے رکن وجماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سید بلال اور ان کے ساتھی کو مقدمات کے اندراج کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی بھجوادیا گیا ہید سید بلال اور ان کے ایک ساتھی محمد کاشف کو 116ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور ان کیخلاف تھانہ آبپارہ اور سبزی منڈی میں ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا گیا رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر گرفتاری دینے والے طلباء کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیاجارہا ہے ۔