لال مسجد میں معصوم بچیوں کو جو درد پہنچا اس کا ہم ایک ایک سے بدلہ لیں گے،بیت اللہ محسود، جنرل مشرف نے ملک میں جو طاقت کی زبان استعمال کی وہ اسلام اور پاکستان دونوں کیلئے نقصان دہ ہے،بی بی سی سے گفتگو

اتوار 8 جولائی 2007 22:55

لال مسجد میں معصوم بچیوں کو جو درد پہنچا اس کا ہم ایک ایک سے بدلہ لیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8جولائی۔2007ء) جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان کے رہنما بیت اللہ محسود نے لال مسجد کے خلاف آپریشن پرغم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اس آپریشن کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔اتوار کوبرطانوی خبررساں ادارے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے جو ملک میں طاقت کی زبان استعمال کی وہ اسلام اور پاکستان دونوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں موجود لوگوں سے یوں تو ان کا کوئی تعلق نہیں لیکن اسلامی رشتہ ضرور ہے اور اس آپریشن میں ہونیوالے جانی نقصان پرانہیں دکھ پہنچا ۔ بیت اللہ محسود نے کہا کہ لال مسجد میں معصوم بچیوں کو جو درد پہنچا ہے اس کا ہم ایک ایک سے بدلہ لیں گے۔ پاکستان کی حالت عراق اور افغانستان سے بدترین ہوگی تاہم انہوں اس سوال کاجواب دینے سے گریز کیاکہ یہ رعمل کب تک آسکتا ہے۔ بیت اللہ محسود نے مزید کہاکہ مشرف اور اس کے حواری کب تک اقتدار میں رہیں گے۔ انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حالات مزید خراب ہونے سے پہلے بات چیت کے ذریعے لال مسجد کے مسئلے کا کوئی حل تلاش کریں۔
لال مسجد میں معصوم بچیوں کو جو درد پہنچا اس کا ہم ایک ایک سے بدلہ لیں ..

متعلقہ عنوان :