دادو میںسیلابی پانی سےمزید پینتیس دیہات زیر آب، جوہی شہر ڈوبنے کا خطرہ ۔ بلوچستان کے شہر گنداخہ کو بچانے کے لئے حفاظتی بند کی تعمیر
بدھ 11 جولائی 2007 12:04
(جاری ہے)
اس سے قبل سرکٹ ہائوس دادو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سیلابی پانی کے تیز بہائو کو نہیں روکا جاسکتا اور اس کی سمت دریائے سندھ کی طرف کرنے کے سوا کوئی اور آپشن موجود نہیں ۔
انھوں نے کہا کہ دادو میں کچے کے علاقے لوگ سیلاب کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ جعفر آباد سے نمائندے کے مطابق فتویجاہ بند کے ٹوٹ جانے کے بعد سیلابی پانی گنگا خاہ کے علاقے کے نواح میں پہنچ چکا ہے اور شہر کو بچانے کے لئے نئے حفاظتی بند تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے امدادی سامان کم پڑ گیا ہےاور ضلعی انتظامیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری طور پر مزید امداد کا مطالبہ کیا ہے۔۔ اسی دوران علاقے کو دورہ کرنے کےبعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی بلوچستان جام یوسف پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو صرف وفاقی حکومت کی جانب سے امداد پہنچائی گئی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے اب تک امدادی کام شروع ہی نہیں کیا ہے۔ تربت سے نمائندہ نے بتایا کہ ایف سی کے آئی جی سلیم نواز نے کہا ہےکہ تمام سیلاب زدگان کےلئے کیمپ بنائے جارہے ہیں اور صدر مشرف کی جانب سے اعلان کردہ پندرہ ہزار روپے فی خاندان دو روز میں متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کردیئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.