پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں چل سکتا ، آئین کی بالادستی کے ذریعے ہی جمہوری استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا لاہور بار سے خطاب

اتوار 15 جولائی 2007 12:01

پاکستان میں جمہوریت کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں چل سکتا ، آئین کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 15 جولائی 2007) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جہوریت کے علاوہ کوئی دوسرا نظام کسی صورت نہیں چل سکتا اور صرف آئین کی بالادستی کے ذریعے ہی جمہوری استحکام حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور بار سے شدید بارش کی وجہ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انیس سو تہتر کا آئین مکمل طور پر بحال نہ ہوا تو سب جانتے ہیں کہ ملک کے کیا حالات ہیں ۔