پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کی شناخت کر لی گئی

پیر 16 جولائی 2007 13:00

پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ میں ..
(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار16جولائی 2007) پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں ایک ریٹائرڈ جبکہ باقی حاضر سروس پولیس اہلکار تھے ۔اس سانحہ کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے ہمارے نمائندے کے مطابق ڈی آئی جی ڈیرہ حاجی حبیب الرحمان نے ایس پی انوسٹی گیشن انور سعید کنڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل سے دی ہے جو اس سانحہ کے اصل محرکات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کر ے گی ۔

حملہ آور کے ملنے والے اعضاء DNAٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوادئیے گئے ہیں تاکہ حملہ آور کی شناخت کی جاسکے ۔اس خود کش حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لئے 25,25ہزارروپے اور تحصیل ناظم فتح اللہ خان میاں خیل نے 5لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افرادکو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے 13پولیس اہلکاروں کی پولیس لائن میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میتوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد کے ٹکرے گذشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان سے پکڑے جانے والے دھماکہ خیز مواد سے مشابہہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :