صدر جنرل پرویز مشرف طالبان اور القاعدہ عناصر کے خلاف فیصلہ کن اقدمات اٹھارہے ہیں۔لال مسجد کے بعد پاکستانی حکومت خطرناک عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کے لئے تیار ہے،امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر

منگل 17 جولائی 2007 23:13

صدر جنرل پرویز مشرف طالبان اور القاعدہ عناصر کے خلاف فیصلہ کن اقدمات ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 جولائی2007 ) امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈباؤچر نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف القاعدہ اور طالبان عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں‌کررہے ہیں۔جبکہ امریکا انکی حمایت کے ساتھ قبائلیوں کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے بھی مواقع پیدا کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق رچرڈ باؤچر نے کہا کہ پاکستانی حکومت صوبہ سرحد میں کھڑے ہونے والے مسائل کا سامنا کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ لال مسجد آپریشن کے بعد اب پیچھے نہیں آیا جا سکتا، انکا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں پاکستانی حکومت اس خطرناک عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کے لئے تیار ہے جو پاکستان کے مختلف حصوں اور پاکستانی معاشرے میں موجود ہے۔