حکومت کے اندر فارورڈ بلاک غیر فعال ہو گیا۔ریاض حسین پیرزادہ اور وزیراعلی پنجاب کی کامیاب ملاقات‘تمام گلے شکوے دور ہو گئے

جمعرات 19 جولائی 2007 11:24

خیرپورٹامیوالی (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین19 جولائی2007) حکومت کے اندر فارورڈ بلاک غیر فعال ہو گیا ممبر قومی اسمبلی میاں ریاض حسین پیرزادہ کی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سیاسی اور ملکی صورتحال بارے ملاقات کامیاب تمام گلے شکوے دور ہو گئے- وزیراعلی پنجاب نے اس ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صدر جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں مضبوط و مستحکم ہے اور یہی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرتے ہوئے جنرل مشرف کو دوبارہ صدر منتخب کریں گی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکومت کو اس وقت انتہا پسندوں کا چیلنج ہے جس سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے ہم اس ملک کو خوشحال پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعبیر کو پورا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابات صاف اور شفاف کرانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں صدر مشرف اپنے وعدے کے مطابق الیکشن کو صاف و شفاف بنانے اور ایمر جنسی نہ لگانے کا عوام کو عندیہ دے چکے ہیں وزیراعلی نے میاں ریاض حسین پیرزادہ کو یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ ق کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں ٹکٹ آپ کے کنفرم کر دیئے گئے ہیں وزیراعلی نے خیرپور ٹامیوالی سمیت پیرزادہ کے آبائی گاؤں شیخ واہن آنے اور کھانے کی دعوت بھی قبول کر لی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ڈی پی او بہاولپور عارف نواز کی جانبداری اور ناروا رویہ کے بارے میں بھی وزیراعلی کو آگاہ کیا اور تھانہ خیرپور ٹامیوالی اور اتنظامیہ کی تبدیلی بارے سمری پیش کی جسے وزیراعلی نے وصول کرتے ہوئے جلد ہی کاروائی کرنے کا وعدہ کیا میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وزیراعلی سے ملاقات کے بعد خیر پور ٹامیوالی کے صحافیوں کو ملاقات کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ نے الیکشن کے لیے 22 اضلاع میں مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے-

متعلقہ عنوان :