سیکورٹی وجوہات‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ گرڈسٹیشن پر کام کرنیوالے چینی انجینئروں کو فیصل آباد آنے سے روک دیا گیا

جمعرات 19 جولائی 2007 14:55

فیصل آباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین19 جولائی2007) ٹوبہ ٹیک سنگھ گرڈ سٹیشن میں کام کرنے والے چینی انجینئروں کو فیصل آباد آنے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرڈ سٹیشن میں کام کرنے والے چینی انجینئروں کو سیکورٹی کے پیش نظر فیصل آباد آنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حب اور ہنگو میں بم دھماکوں کے بعد چائنہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کام کرنے والے چائنہ کے انجینئروں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور انہیں کسی بھی قسم کی آمد و رفت سے روک دیا گیا ہے اور ان کی نقل و حمل پر مختصر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :