خود کش حملوں کا لال مسجد سے کوئی تعلق نہیںَ مولانا عبدالعزیز۔۔اعجاز الحق وزارت بچانے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں‘ وکیل سے بات چیت

جمعرات 19 جولائی 2007 18:01

خود کش حملوں کا لال مسجد سے کوئی تعلق نہیںَ مولانا عبدالعزیز۔۔اعجاز ..
راولپنڈی (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین19 جولائی2007) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے خود کش حملوں کا لال مسجد سے کوئی تعلق نہیں محمد اعجاز الحق اپنی وزارت بچانے کیلئے لال مسجد ایشو اور خود کش حملوں کو آپس میں ملا رہا ہے اعجاز الحق کی بددیانتی کے باعث میں نے اس سے ملاقات نہیں کی وہ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے وکیل حشمت حبیب سے گفتگو کررہے تھے- مولانا عبدالعزیز نے محمد اعجاز الحق کے اس بیان کہ ملک بھر میں خود کش حملوں کا ذمہ دار مولانا عبدالعزیز ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملے تو پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اب جو خود کش حملے ہو رہے ہیں اس کا لال مسجد ایشو سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ خود کش حملہ آوروں سے وفاقی وزیر مذہبی امور محمد اعجاز الحق کے پرانے تعلقات ہو سکتے ہیں لیکن ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے -مولانا عبدالعزیز نے کہاکہ محمد اعجاز الحق کی انہی غلط بیانیوں کی وجہ سے میں نے اس سے ملاقات سے انکار کیا محمد اعجاز الحق نے کئی دفعہ مجھ سے ملاقات کی کوشش کی لیکن میں نے حقارت کی نظر سے اسے نظرانداز کیا انہوں نے کہا کہ اعجاز الحق عوام کو بتائیں کہ وہ کس کے حکم پر اپنی وزارت کو بچانے کیلئے خود کش حملوں کو لال مسجد ایشو سے جوڑ رہے ہیں قبل ازیں لال مسجد کے طلباء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومتی عام معافی کے اعلان پر ہتھیار ڈالے اور گرفتاریاں دیں اس کا جواب میں ہمیں وحشیانہ تشدد مل رہا ہے ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم اسلام پر چلنے والے ہیں ہمارے اوپر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں ہم نے جو بھی قدم اٹھایا وہ اسلام اور مدرسے کے دفاع کیلئے تھا-

متعلقہ عنوان :