سکھر ، سینکڑوں افرادکا جعلی پولیس مقابلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 جولائی 2007 13:56

سکھر ( اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007 ) سہاگ قبیلے کے سینکڑوں افراد نے ایک جعلی پولیس مقابلے کے ذریعے قبیلے کے ایک شخص کو ہلاک کرنے کے خلاف پیر جو گوٹھ پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا پولیس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی ایک واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو راجا ولد علی مراد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اس واقعہ کی ایف آئی آر 60/2007 کے تحت راجا سہاگ اور اس کے دو دیگر ساتھیوں پرویز سہاگ اور امیر علی سہاگ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اس کے بر عکس سہاگ قبیلے کے افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا راجا سہاگ نہ تو ڈاکو ہے اور نہ ہی کسی بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے جمعہ کی صبح مقتول راجا سہاگ کے ورثاء اور قبیلے کے سینکڑوں افراد نے پیر جو گوٹھ پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام لگایا کہ پولیس نے ایک جعلی پولیس مقابلے میں راجا سہاگ کو قتل کیا ہے مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور اعلیٰ پولیس حکام سے واقعہ کی تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :