مسافر ویگن اور مزدا پک اپ کے درمیان تصادم،15 مسافر زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2007 13:56

سکھر ( اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007) قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور مزدا پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کنڈیارو جانے والی مسافروں سے بھری ایک ویگن کنڈیارو کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک مزدا پک اپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اطہر حسین شاہ ، عزیز پھل ، محمد پناہ میمن ، بچل سیال ، سدھیر پھل ، محمد یوسف ، پنل میتلو ، غلام رسول سمیت پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال کنڈیارو داخل کر دیا گیا ہے بعدازاں پانچ زخمیوں کو نازک حالت کے پیش نظر نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :