فیصل آباد میں ڈکیتیوں اور چوریوں کا سلسلہ جاری،نقدی زیورا ت موبائل فون ودیگر اشیاء اڑا لی گئیں

ہفتہ 21 جولائی 2007 16:38

فیصل آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007 ) مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی ور داتوں کے دوران نقدی ، زیورات ، موبائل فون موٹر سائیکل اور کار اڑا لی گئیں ۔ واقعات کے مطابق نگہبان پورہ پھاٹک کے قریب سے گزر نے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ملازم سر فراز کو مسلح ڈاکوؤں نے گھیر لیا اور اس سے 38ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔

(جاری ہے)

مین بازار ڈھڈی والاسے اپنی والدہ کے ہمراہ کار سوار زبیر خالد کو دونامعلوم کار سوار مسلح ڈاکوؤں نے گھیر لیااور خاتون سے طلائی چوڑیاں ، پانچ ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ نڑوالا روڈ پر ناکہ لگا کر کھڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے راہگیروں سے موٹر سائیکل نمبر ایف ایس بی 2641اور ایف ایس ایف 3358چھین لیں ۔ چک نمبر 198ر ب سے محمد صدیق نامی شہری سے تین نا معلوم ڈاکوؤں نے کار نمبر اے ٹی وی 1704چھین لی جبکہ جناح کالونی میں واقع محمد اسلم کی ہوزری فیکٹری سے ماسٹر سردار محمد وغیرہ ملزمان نے ایک لاکھ روپے کا مال چوری کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :