آئندہ چند سالوں میں سکھر کا شمار سندھ کے چند خوبصورت ترین شہروں میں ہو سکے گا۔ ضلعی ناظم

ہفتہ 21 جولائی 2007 18:58

سکھر ( اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین21 جولائی2007) آئندہ چند سالوں میں سکھر کا شمار سندھ کے چند خوبصورت ترین شہروں میں ہو سکے گا ․ ضلع حکومت اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم سکھر سید ناصر حسین شاہ نے پرانہ سکھر میں شادی کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے بعد عوام نمایاں تبدیلیاں محسوس کرے گی ․ ضلع ناظم سکھر نے کہا صدر جنرل پرویز مشرف سندھ اور سندھی عوام کی ترقی میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ صدر مملکت نے سکھر کی تعمیر و ترقی کے لیئے ماضی کی طرح جلد از جلد فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ․ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ ساز ہے اور اس فیصلے پر حکومت کا رد عمل قابل ستائش عمل ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکے ملک کی مستحکم ہوتی ہوئی معیشت کو کمزور کرنے کی سازش ہے جسے عوام کی طاقت سے ناکام بنادیا جائے گا ضلع ناظم سکھر نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت صدر جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ہے جو انہیں ایک مرتبہ پھر پاکستان کا صدر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :