دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کسی کے دباوٴ میں آئینگے نہ ہی طالبان کے مطالبات تسلیم کئے جائینگے،جرمنی

پیر 23 جولائی 2007 12:31

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کسی کے دباوٴ میں آئینگے نہ ہی طالبان کے مطالبات ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2007ء) جرمنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کسی کے دباوٴ میں آئینگے نہ ہی طالبان کے مطالبات تسلیم کئے جائینگے ایسا کرنے سے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے ایک غیر ملکی ٹی وی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کے دباوٴ میں نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان میں مغوی جرمن باشندوں سے متعلق سوال کے جواب میں جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی کسی صورت طالبان کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا کیوں کہ اگر ایسا کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اغوا کیے گئے دو جرمن باشندوں میں سے ایک اب بھی زندہ ہے جس کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان نے افغانستان میں اغوا کئے جانے والے دو جرمن باشندوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :