ترکی، پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت کی کا میابی

پیر 23 جولائی 2007 12:31

ترکی، پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت کی کا میابی
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2007ء) ترکی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ وزیر اعظم طیب اردگان نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قومی یکجہتی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے واضح برتری حاصل کرلی ہے جس نے پارلیمنٹ کی 550 نشستوں میں سے 341 پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ سیکولر ری پبلکن پارٹی اور نیشنل ایکشن پارٹی نے 124 اور76 نشستیں حاصل کی ہیں۔

اس کے علاوہ 26 نشستوں پر آزاد امیدواروں کامیاب ہوئے ہیں۔انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد حکمران جماعیت ’جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ،کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

(جاری ہے)

انقرہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا کہ ان کی حکومت قومی اتحاد کے لئے کام کرتی رہے گی جب کہ اقتصادی اصلاحات کو جاری رکھا جائے گا۔ طیب اردگان نے کہا کہ ترکی میں جمہوریت نے اہم امتحان میں کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے کے جماعت کی کامیابی دراصل جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت نے ایک کڑا امتحان پاس کر لیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی جماعت ترکی میں جمہوری اصلاحات اور اقتصادی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ترکی میں صدر کے انتخاب پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی جماعتوں میں پیدا ہونے والے سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے آئینی مدت پوری ہونے سے قبل عبوری انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔ ترکی کی سیاسی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہونیوالے ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا تناسب بہت زیادہ رہا۔

متعلقہ عنوان :