سکھر ، فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

پیر 23 جولائی 2007 12:32

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2007ء) سکھر کے علاقے نواں گوٹھ میں ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے دو خالہ زاد بھائیوں سمیت تین افراد کو ہلاک اور چچا کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز سکھر تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ملزم بسم اللہ خان پٹھان نے اپنے دو خالہ زاد بھائیوں محمد عمر پٹھان ،عبداللہ پٹھان اور نواب پٹھان کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کی فائرنگ سے ان کا چچا نورنگ خان پٹھان شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے زخمی کوسول ہسپتال سکھر میں داخل کرادیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :