چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بحالی کے بعد مقدمات کی سماعت شروع کردی، سترہ سو سی سی کار میں سپریم کورٹ پہنچے، تین ہزار سی سی گاڑی وزیراعظم ہائوس کو واپس

پیر 23 جولائی 2007 13:05

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بحالی کے بعد مقدمات کی سماعت شروع کردی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2007ء) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بحالی کے بعد مقدمات کی سماعت شروع کردی ہے۔ وہ بینچ نمبر ون کی سربراہی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ مکمل پروٹوکول کے ساتھ سترہ سو سی سی گاڑی میں آئے۔صدارتی ریفرنس میں ان پر تین ہزار سی سی کار استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جو ان کو وزیراعظم ہائوس سے بھجوائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے تین ہزار سی سی گاڑی وزیراعظم کو واپس بھجوادی ہے۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر رجسٹرار فقیر حسین اور دیگر اسٹاف نے استقبل کیا۔جس کے بعد وہ اپنے چیمبر گئے جہاں باقی ججوں نے ان سے ملاقات کی اور بحالی پر مبارک باد دی۔ چیف جسٹس پونے دس بجے کورٹ نمبر ون گئےجہاں انہوں نے تین رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت شروع کردی۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ‌ روانگی کے موقع پر انہوں‌نے اپنے گھر پر ایک بکرےکا صدقہ دیا۔