افغانستا ن میں جھڑپوں‌ میں پچھہتر مشتبہ طالبان ہلاک کر دیئے گئے ، سات اتحادی فوجی بھی ہلاک ہو ئے ، اتحادی فوج کا دعوی ، ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں ، عینی شاہدین۔۔۔۔ طالبان نے جنوبی کوریا کے باشندوں‌کی رہائی کے لئے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں آج شام تک توسیع کردی

منگل 24 جولائی 2007 12:39

افغانستا ن میں جھڑپوں‌ میں پچھہتر مشتبہ طالبان ہلاک کر دیئے گئے ، سات ..
کابل (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین24 جولائی2007 ) افغانستان میں اتحادی فوج نے جھڑپوں میں پچھہتر مشتبہ طالبان اور سات اتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اتحادی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ ہلاکتیں صوبے ہلمند،ارزگان اور قندھار میں جھڑپوں کے تین مختلف واقعات میں ہو ئی ہیں۔

(جاری ہے)

اتحادی فوج کا دعوٰی ہے کہ اس کارروائی میں‌کوئی عام شہری ہلاک نہیں ةہوا تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں کی بمباری سے متعدد شہری بھی جاں‌بحق ہوئے ۔

ادھر طالبان نے جنوبی کوریائی باشندوں‌کی رہائی کے لئے دی جانے والی ڈیڈلائن میں آج شام تک کی توسیع کردی ہے۔طالبان نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر آج شام تک ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے توتمام تیئس مغویوں کو ہلاک کردیا جائے گا ۔ جنوبی کوریا کے تیئس باشندوں کو جمعرات کو کابل سے قندھار جاتے ہوئے صوبے غزنی سے اغوا کرلیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :