ڈاکو محنت کش کو بے ہوش کر کے خچر ریڑھا چھین کر لے گئے

منگل 24 جولائی 2007 18:11

پیرمحل (این این آئی) تین نامعلوم ڈاکوؤں نے محنت کش کو بے ہوش کرکے ہزاروں روپے مالیت کا خچر ریڑھا چھین لیا تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 675/16گ ب کارہائشی محمد شریف جوکہ خچر ریڑھا چلاکر اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے کو تین کس نامعلوم ڈاکوؤں نے سامان اٹھانے کے لیے کرایہ پر حاصل کیا اور چک نمبر321گ ب کی طرف لے گئے تینوں نے اس کو بے ہوش کرنے والی دوائی سونگھائی اور بے ہوش کرکے ویرانے میں پھینک کر خچر ریڑھا لے کر فرار ہوگئے راہگیروں نے محنت کش کو ہسپتال پہنچایا -