پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے حتف 7 بابر میزائل کا کامیاب تجربہ۔ حتف 7 بابر میزائل 7 سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے اور ہر طرح کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

جمعرات 26 جولائی 2007 11:54

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنیوالے حتف 7 بابر میزائل کا کامیاب ..
اسلام آباد(ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین26 جولائی2007) پاکستان نے حتف 7 بابر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘ حتف 7 بابر کروز میزائل 7 سو کلومیٹر دور مار کرسکتا ہے اور ہر طرح کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جمعرات کے روز پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل حتف سیون بابر کا کامیاب تجربہ کیا۔ حتف سیون بابر میزائل سات سو کلومیٹر دور تک مار کرسکتا ہے اور ہر طرح کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کو زمین ،آبدوز اور بحری جہاز سے فائر کیا جاسکتا ہے۔ میزائل نیچی پرواز کر سکتا ہے اور ٹھیک ٹھیک نشانہ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق حتف سیون بابر میزائل کا تجربہ کامیاب رہا اور مطلوبہ ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ حتف سیون بابر میزائل کے تجربے کے موقع پر اعلیٰ فوجی حکام اور نی نیسکام کیچیئر مین ثمر مبارک مند بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حتف سیون بابر میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیزنے سائنسدانوں اور پوری قوم کو مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال22 مارچ کو کروز میزائل بابر حتف سیون کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس میں ریڈار سے بچ نکلنے کی صلاحیت بھی ہے اور نیو کلیر وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت حتف ون،ابدالی ون ،غزنوی،غوری ون ،غوری ٹو،شاہین ون اور شاہین ٹو میزائل موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :