آسٹریلیا: بھارتی ڈاکٹر کے خلاف الزامات واپس۔ برطانیہ میں دہشت گردی کی ناکام منصوبہ بندی میں اعانت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

جمعہ 27 جولائی 2007 12:51

آسٹریلیا: بھارتی ڈاکٹر کے خلاف الزامات واپس۔ برطانیہ میں دہشت گردی ..
سڈنی (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین27 جولائی2007 ) آسٹریلوی حکام نے برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے افراد کی اعانت کرنے کے الزام میں گرفتار بھارتی ڈاکٹر محمد حنیف پر عائد الزامات واپس لے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق محمد حنیف پر گزشتہ ماہ لندن اوراسکاٹ ینڈ میں کار بم دھماکوں کی ناکام دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث منصوبہ سازوں کی اعانت کرنے کے الزامات تھے۔ ستائیس سالہ بھارتی ڈاکٹر محمد حنیف کو برطانیہ میں موجود دہشت گردی کی کارروائی میں مطلوب رشتہ دار کو موبائل فون کی سم دینے کے الزام میں آسٹریلوی پولیس نے دو جولائی کو حراست میں لیا تھا۔