چیف جسٹس کی بحالی‘ صدر مشرف کو اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی جانب سے مستعفی ہونے کا مشورہ

جمعہ 27 جولائی 2007 13:03

چیف جسٹس کی بحالی‘ صدر مشرف کو اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی جانب سے مستعفی ..
اسلام آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین27 جولائی2007) صدر جنرل پرویز مشرف کو اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے چیف جسٹس کی بحالی کے بعد مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے‘ صدر مملکت اس تجویز پر سعودی عرب سے واپسی پر ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے پاکستانی حکام سے ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چیف جسٹس کی بحالی کے بعد راولپنڈی میں صدر کی زیر صدارت مسلسل چھ روز تک اجلاسوں میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے صدر مملکت کو مشورہ دیا تھا کہ وہ چیف جسٹس کی بحالی اور صدارتی ریفرنس کالعدم ہونے کے بعد مستعفی ہوجائیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر مشرف نے فوجی کمانڈروں کی تجویز پر فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا تاہم اس پر سعودی عرب سے واپسی کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ رپورٹ میں صدارتی ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صدر مشرف کو اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے مستعفی ہونے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔ اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کے مستقبل کے حوالے سے تمام منصوبوں پر نظر ثانی پر مجبور کردیا ہے اور اس بات کے امکان ہیں کہ اعلیٰ شخصیات میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :