عراق نے سعودی عرب کو ہراکر ایشین کپ فٹبال ٹائٹل جیت لیا ، عراق میں زبردست جشن

اتوار 29 جولائی 2007 22:12

عراق نے سعودی عرب کو ہراکر ایشین کپ فٹبال ٹائٹل جیت لیا ، عراق میں زبردست ..
جکارتہ/بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جولائی۔2007ء) ایشین کپ فٹبال کے فائنل میں عراق نیسعودی عرب کو1کے مقابلے میں صفرگول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جکارتا میں کھیلے گئے ایشین فٹبال کپ کے فائنل میں پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں عراق کی جانب سے کپتان یونس محمد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

اسطرح عراق تاریخ میں پہلی مرتبہ ایشین کپ فٹبال کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹیم کی ایشین کپ میں فتح کے بعد عراق میں لوگوں نے حکومتی پابندی کے باوجود جشن کا سماں قام کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جیسے ہی عراقی ٹیم ایشین فٹبال کپ کے فائنل میں فتحیاب ہوئی تو عراقیوں نے جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں زبردست ہوائی فائرنگ شروع کردی اور اپنی ٹیم کی فتح کا بھرپور جشن منانا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عراقی دارالحکومتمیں گزشتہ روز سے کرفیو کا نفاذ ہے،تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جاسکے اور عراقی حکام پہلے ہی تمام شہریوں کو فتح کا جشن سڑکوں پرمنانے سے بعض رہنے کا کہ چکی ہے،تاہم اس کے باوجود عراقی اپنی ٹیم کی اس تاریخی فتح پر جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اورجشن کا سماں برپا کردیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی بیرکوں سے جبکہ عوام نے اپنے گھروں کی چھت سے زبردست فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :