فیصل آباد‘ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان‘ طالبات بازی لے گئیں

بدھ 1 اگست 2007 13:38

فیصل آباد (ٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست2007) فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ اور سکینڈی بورد نے رواں سال کے میٹرک سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا امتحانات میں کل 102347 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 56160 نے کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کا تناسب 54.87فیصد رہا۔ امتحان میں پہلی پوزیشن فائزہ احمد نے حاصل کی جبکہ محمد ثقلین اور فیصل اعجاز دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ اور سکینڈری بورڈ نے بدھ کے روز سال 2007ء کے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا نتائج کے مطابق پورے بورڈ میں پہلی پوزیشن فائزہ احمد ولد اشفاق احمد‘ دوسری پوزیشن محمد ثقلین ولد محمد یعقوب اور فیصل اعجاز ولد اعجاز احمد‘ تیسری پوزیشن سحرسعید ولد محمد سعید نے حاصل کی۔ امتحان میں کل 102347امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 56160نے کامیابی حاصل کی کامیابی کا تناسب 54.87فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :