وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ فضہ کیلئے 20ہزار اورایک کمپیوٹر کا اعلان

بدھ 1 اگست 2007 15:23

فیصل آباد (ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست 2007) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ فضہ کے لئے بیس ہزار روپے نقد اور کمپیوٹر دینے کا اعلان کیا گیا ہے وزیراعلیٰ کی طرف سے انعام صوبائی وزیر دلدار چیمہ نے دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے علم دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اکتیس اگست تک اساتذہ کی تمام خالی آسامیاں پر کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اس سال چھ ارب روپے صرف تعلیم پر خرچ کئے جائیں گے جو پنجاب کی تاریخ کی ریکارڈ رقم ہے۔