سکھر دشمنی کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بدھ 1 اگست 2007 16:19

سکھر ( ٍٍاردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست 2007) نامعلوم مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا دوہرے قتل کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کے نزدیک بائی جی تھانے کی حد کے علاقے گوٹھ جونگھا میں واقع کھجور کے باغ میں دو سگے بھائی منظور احمد چاچڑ اور نور حسن چاچڑ دیگر مزدوروں کے ہمراہ سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم مسلح حملہ آور ملزمان نے خودکار اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں منظور احمد چاچڑ اور نور حسن چاچڑ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ گولیاں لگنے کے سبب امام دین نامی ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

کاروائی کے بعد حملہ آور ملزمان فرار ہوگئے بائی جی پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ گئی مقتولین کی نعشوں اور زخمی امام دین کو تعلقہ اسپتال پنوعاقل پہنچایا گیا پولیس ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے رپورٹ لکھے جانے تک واقعہ کا کیس درج نہیں ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :