افغان فوج نے غزنی میں اکیس کوریائی باشندوں کی بازیابی کے لئے آپریشن شروع کردیا۔۔مشرقی افغانستان میں جھڑپ کے دوران ایک اتحادی فوجی اور دس طالبان ہلاک

بدھ 1 اگست 2007 18:23

افغان فوج نے غزنی میں اکیس کوریائی باشندوں کی بازیابی کے لئے آپریشن ..
کابل (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین01 اگست2007) افغان فوج نے غزنی میں اکیس کوریائی باشندوں کی بازیابی کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔صوبہ غزنی کے ڈسٹرکٹ چیف خواجہ صدیقی کے مطابق آپریشن شروع ہوچکا ہے ۔طالبان نے اپهنے ساتھیوں کی رہائی کے بدلے کوریائی باشندوں کو رہا کرنے کے لئے نئی ڈیڈ لائن دی تھی تاہم افغان حکام کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیاگیا جس کے بعد آپریشن شروع کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ادھر افغانستان کے مشرقی علاقے میں‌ نیٹو افواج اور طالبان کے درمیان جھڑپوں‌میں‌ایک نیٹو فوجی اور دس طالبان ہلاک ہوگئے ۔ جھڑپ میں دو طالبان اور ایک نیٹو فوجی زخمی بھی ہوا ۔۔صوبہ قندھار میں حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق طالبان نے ظاہری ضلع کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے جواب میں‌کی جانے والی نیٹو فورسز کی کاروائی میں‌ دس طالبان ہلاک ہوگئے اور ایک نیٹو فوجی ہلاک ہوا