میری تقرری چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیساتھ کوئی نئی محاذ آرائی نہیں‌ہے،اٹارنی جنرل جسٹس (ریٹائرڈ) ملک قیوم

جمعرات 2 اگست 2007 12:01

میری تقرری چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کیساتھ کوئی نئی محاذ آرائی نہیں‌ہے،اٹارنی ..
اسلام آباد (اردوپوانئٹ اخبار تازہ ترین02 اگست 2007) نئے اٹارنی جنرل جسٹس (ریٹائرڈ) ملک قیوم نے کہا ہے کہ ان کا تقرر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ کوئی نئی محاذ آرائی نہیں ‌ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ چیف جسٹس کے خلاف کوئی نیا ریفرنس نہیں‌آئے گا اور اگر ایسا ہوا تو چیف جسٹس کے ٴخلاف عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ریٹائرڈ) ملک قیوم کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج شفاف اور منصفانہ انتخابات ہیں اور ان حالات میں کوئی نیا ایشو کھڑا نہیں ہونا چاہیئے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی کے کیس کے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ ماضی میں جاوید ہاشمی کے وکیل رہ چکے ہیں لہذا وہ جاوید ہاشمی کی نظر ثانی کی درخواست پر حکومت کی جانب سے پیش نہیں ہوں گے۔