صدر مملکت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں، ان کے اقدامات ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔ سید ناصرحسین شاہ

جمعہ 3 اگست 2007 14:53

سکھر ( ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03 اگست 2007) موجودہ ملکی حالات کا تقاضہ ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں صدر کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم سکھر سید ناصرحسین شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کے مرکزی رہنما جمیل احمد سہتو سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جمہوری عمل کا حصہ ہیں اس امر پر کسی سیاسی جماعت کو انگلی نہیں اٹھانی چاہیئے بلکہ موجودہ صورتحال میں تمام محب وطن قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے از خود سیاسی جماعتوں خصوصاً اپوزیشن پارٹیوں سے رابطے کر کے جمہوریت پسندانہ سوچ کا اظہار کیا ہے ․ ان کے اس اقدام سے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے ․ ضلع ناظم سکھر ناصرحسین شاہ نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے ہمیشہ ملک و قوم کے بہتر مفاد میں کیئے گئے ہیں ان کے کیئے گئے تمام فیصلوں کو قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے ․ اس موقع پر محمد رفیع آرائیں ، نجیب اللہ ڈومگی ، اظہر حسین چوہدری و دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :