پارلیمنٹیرین، شہید بھٹو گروپ اور پیٹر یاٹ کے بعد پیپلز پارٹی حقیقی بنانے کیلئے تیاریاں مکمل

جمعہ 3 اگست 2007 19:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2007ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ، پیپلز پارٹی پیٹر یاٹ کے بعد پیپلز پارٹی حقیقی بنانے کیلئے تیاریاں مکمل اعلان کسی بھی وقت متوقع۔ ایک عالمی شہرت یافتہ سینئر راہنما کو سربراہ بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف اور بینظیر بھٹو مذاکرات اور ڈیل کے بعد سینئر راہنما اور جیالے سخت ناراض اور بدظن ہیں۔

انتہائی مضبوط ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو نے جنرل مشرف کے ساتھ مذاکرات اور ملاقات کو شہید بھٹو کے اصولوں کے خلاف قرار دے رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ سینئر راہنماؤں جن کی تعداد تقریباً 21 کے قریب ہے اور ان میں اس وقت 9 ایم این اے اور 13ایم پی ایز شامل ہیں پیپلز پارٹی حقیقی بنانے کا فیسلہ کیا اور اس پر ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے ایک عالمی شہرت یافتہ سینئر راہنما کو سربراہی کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں یہ فائنل ہو جائیگا اور ہو سکتا ہے کہ پیٹر یاٹ گروپ میں ایک سینئر راہنما حقیقی گروپ کا کوآرڈینیٹر بن جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حقیقی گروپ ورکروں کو ان کا مقام دلانے اور نظر انداز کئے جانے والے جیالوں کو مکمل تحفظ فراہم کریگا اگر ڈیل کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آ گئی تو پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

متعلقہ عنوان :