اداکار سنجے دت کو سینے میں درد کی شکایت جیل میں رات بڑی تکلیف کیساتھ گزاری ۔اداکار کے وکلاء ٹاڈا عدالت کے فیصلے کیخلاف کل سپریم کورٹ میں اپیل کرینگے

اتوار 5 اگست 2007 12:09

اداکار سنجے دت کو سینے میں درد کی شکایت جیل میں رات بڑی تکلیف کیساتھ ..
پونے(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05 اگست 2007) بالی وڈ اداکار سنجے دت کو سینے میں درد کی شکایت یراوڑہ جیل میں گزشتہ رات بڑی تکلیف کیساتھ گزاری ۔ جیل حکام کے مطابق اداکار کو سرکاری ساسون ہسپتال لیجانے کا فیصلہ کیا گیا اورمیڈیکل چیک اپ کرایا گیا ۔سنجے دت بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں اور وہ بلڈپریشر میں مبتلا ہیں ۔ اسی دوران جیل کے باہر سنجے دت کے مداحوں کا ہجوم دیکھا گیا یہ لوگ سنجے دت کو ہسپتال لے جائے جانے کی صورت میں اپنے اس پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے وہاں جمع تھے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہو گا کہ خصوصی عدالت ٹاڈا نے ممبئی بم دھماکے کیس میں سنجے دت کو چھ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے ۔ اسی دوران نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق سنجے دت کے وکلاء ٹاڈا عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بہت جلد اپیل کرنے والے ہیں ۔ امکان ہے کہ یہ اپیل کل سوموارکو کی جائے گی ۔ ممتاز وکلاء کی ایک ٹیم یہ اپیل نامہ تیار کر رہی ہے اس کیساتھ ایک درخواست بھی پیش کی جائے گی جس میں سنجے دت کی سزا کو معطل کرنے اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی التجا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :