جاوید ہاشمی نے تین سال 9ماہ سات دن قید کے بعد دوبارہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی

پیر 6 اگست 2007 19:46

جاوید ہاشمی نے تین سال 9ماہ سات دن قید کے بعد دوبارہ قومی اسمبلی کے اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2007ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے تین سال نو ماہ اور سات دن قید کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو29اکتوبر2003ء کی رات پارلیمنٹ لاجز کے کمرہ نمبر106ایف سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے تین سال نو ماہ پانچ دن قید میں رہنے کے بعد پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انہیں فوج کے خلاف بیان دینے پر بغاوت کی دفعات کے تحت سزا دی گئی تھی ۔