عراق، بم دھماکوں، جھڑپوں اور تشدد کے واقعات میں5امریکی فوجیوں،19بچوں سمیت54افراد ہلاک ،امریکی فوج کا18مزاحمت کاروں کوہلاک اور10کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔اپ ڈیٹ
پیر 6 اگست 2007 22:42
(جاری ہے)
عراق کے دیگر حصوں کی طرح اس علاقے میں بھی اتحادی فوج امن بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے تاہم اس کے باوجود یہاں رواں سال بم دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔
تلعفر کے پولیس کمانڈر بریگیڈئر جنرل رحیم الجبوری نے بتایا کہ حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک ٹرک چلا رہا تھا۔ دھماکہ خیز مواد ٹرک پر لدے تعمیراتی سامان کی ایک ہلکی سی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔دوسری جانب امریکی فورسز نے آپریشن میں 18 مزاحمت کارہلاک اور 10کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی فوج کے ایک ترجمان نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ بعقوبہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 5 امریکی فوجی ہلاک اور12 زخمی ہوگئے۔ عراق کے مشرق میں بھی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔جنوب مشرقی بغداد میں مسافر بس سڑ ک کے کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس سے 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو ئے ۔پولیس کے مطابق شمالی بغداد کے علاقے دھولائیہ میں مارٹر گولے کے حملوں میں 6شہری ہلاک اور17 زخمی ہو گئے ۔ جبکہ صلاح الدین صوبے میں فضائی حملے میں7 مزاحمت کار مارے گئے عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 27 مارچ کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کاروں نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے تلعفر کے ایک شیعہ علاقے میں ٹرک بم دھماکہ کرکے 152 افراد کو ہلاک جبکہ 347 کو زخمی کردیا تھا۔ اس کے بعد بظاہر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ شیعہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سنی فرقے کے 70 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.