صدر مشرف کا ٹیلیفون پر حامد کرزئی سے رابطہ، مصروفیات کے باعث گرینڈ جرگہ میں شمولیت سے معذرت ،وزیر اعظم شوکت عزیز گرینڈ جرگہ میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے،دفتر خارجہ

بدھ 8 اگست 2007 17:52

صدر مشرف کا ٹیلیفون پر حامد کرزئی سے رابطہ، مصروفیات کے باعث گرینڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اگست۔2007ء ) صدر جنرل پرویز مشرف نے وفاقی دارالحکومت میں اپنی مصروفیات کے باعث کابل میں ہونے والے گرینڈ جرگہ میں شمولیت کا پروگرا م منسوخ کر دیا ہے اور وزیر اعظم شوکت عزیز اس جرگہ میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے ۔ دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے و الے بیان کے مطابق صدر جنرل پرویز مشرف نے افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اوران سے مشترکہ امن جرگہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا صدر نے افغان ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان اس امن جرگے کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل حمایت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں اپنی مصروفیات کے باعث وہ ذاتی طور پر امن جرگہ میں شرکت نہیں کر سکتے صدر کرزئی نے ٹیلیفون کال پر صدر مشرف کا شکریہ ادا کیا اور جرگہ کیلئے صدر کی حمایت کو سراہا ۔

(جاری ہے)

جس کے انعقاد کا فیصلہ گزشتہ سال ستمبر میں دونوں صدور میں امریکہ میں ہونے والی ملاقا ت میں کیا تھا افغان صدر جنرل پرویز مشرف کو مستقبل قریب میں افغانستان کا دورہ کر نے کی دعوت دی ۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم شوکت عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جس میں کئی وفاقی وزراء شامل ہیں ۔ وہ صدر کزئی کے ہمراہ مشترکہ امن جرگہ کا افتتاح اور اس کے ابتدائی اجلاس سے خطاب کریں گے اس تین روہ جرگے میں پاکستان سے تین سو کے قریب نمائندے شریک ہورہے ہیں جن میں قبائلی عمائدین شامل ہیں ۔