پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے پستول اور راؤنڈ برآمد

پیر 13 اگست 2007 11:33

پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سے پستول اور راؤنڈ برآمد
کوئٹہ (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین13 اگست 2007) پی آئی اے کی ایک ایئرہوسٹس سے30 بور پستول اور راوٴنڈ برآمد ‘ گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 523 کی ایک ایئرہوسٹس ارم کی اے ایس ایف سرچ کاوٴنٹر تلاشی کے دوران پرس سے بغیر لائسنس 30 بور کا پستول اور چار راوٴنڈ برآمد ہوئے ۔ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ایئرہوسٹس ارم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایئرہوسٹس کیخلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ایئرہوسٹس ارم نے ڈھائی سال قبل پی آئی اے میں ملازمت اختیار کی تھی۔

متعلقہ عنوان :