قائد اعظم کی نواسی اور خاندان کے دیگر افراد کی کسمپرسی پر اپوزیشن کا سینٹ میں احتجاج،سینیٹر انور بیگ کی جانب سے خورشید بیگم کیلئے ماہانہ 10 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان

بدھ 15 اگست 2007 15:41

قائد اعظم کی نواسی اور خاندان کے دیگر افراد کی کسمپرسی پر اپوزیشن کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2007ء) سینٹ میں بدھ کو اپوزیشن نے کراچی میں قائداعظم کی نواسی خورشید بیگم اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی کسمپرسی اور افسوسناک مالی حالت پر سخت احتجاج کیا اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا سینیٹر انور بیگ نے قائد کی نواسی کے لیے ماہانہ دس ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا جبکہ وفاقی یوزیر پارلیمانی امور شیر افگن نیازی نے بتایا کہ ہمیں قائد کی نواسی کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا ہے فوری طور پر سندھ حکومت سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قائد کے خاندان کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر اس سے قبل سینیٹر انور بیگ نے کہا کہ آبائی پاکستان کے خاندان کے افراد کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اس پر ہمیں افسوس ہے اور ہم قائداعظم سے معافی مانگتے ہیں حکومت ان کے خاندان کی بہتری کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی حکومت نے کئی لوگوں کو بلٹ پروف گاڑیاں دے رکھی ہیں جن کی لاگت پانچ کروڑ سے زائد ہے مگر قائد کا خاندان کراچی میں غربت سے نیچے زندگی گزار رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے دوسری طرف حکومت لوٹ مار کررہی ہے وزیر مملکت پارلیمانی امور کامل علی آغا نے کہا کہ قائد اعظم کی نواسی کا ہمیں احترام ہے مگر متنازعہ باتیں نہ کی جائیں ہم قائداعظم کی نواسی پر جان نچھاور کرنے کے لیے تیار ہیں ہمیں مل بیٹھ کر اس سنجیدہ معاملے کو نمٹانا ہے پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے سینیٹر انور بیگ نے کہا کہ اسلم جناح کے پاس اپنی بیوی کو ہسپتال لے جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں یہ ہمارا ذاتی نہیں جناح کے خاندان کا معاملہ ہے صدارتی باغ کے لیے 84لاکھ اوروزیراعظم کے باغ کے لیے 50لاکھ روپے رکھے گئے ہیں اس موقع پر انہوں نے دس ہزار روپے ماہانہ قائداعظم کی نواسی کو دینے کا اعلان کیا وزیر پارلیمانی امور شیر افگن نیازی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے کہ قائد کی نواسی کسمپرسی میں ہے ہم اس پر شرمندہ ہیں اور جس چیز کی انہیں ضرورت ہے وہ دی جائے گی حکومت سندھ کو سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے خاندان سے ملے اور ہر چیز مہیا کی جائے آئندہ اس قسم کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی اورقائد کے خاندان کو ہر چیز دی جائے گی سینیٹر انور بیگ سستی شہرت کے لیے مالی امداد کرنا چاہتے ہیں تو کریں اس موقع پر انور بیگ ودیگر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اور کہا کہ حکومت لوٹ مار سے اربوں روپے کما رہی ہے ۔