عراق، خود کش حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 220 ہو گئی، دیگر واقعات میں 10 امریکی فوجی ہلاک ۔اپ ڈیٹ

بدھ 15 اگست 2007 20:55

عراق، خود کش حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 220 ہو گئی، دیگر ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2007ء) عراق میں خود کش حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 220 ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق موصل میں چار خود کش حملے کئے گئے۔ ان خود کش حملوں میں بارود سے بھرے ٹرک استعمال کئے گئے۔ ہسپتال حکام کے مطابق ان دھماکوں میں بری تعداد میں لوگ ہلاک ہوئے ہسپتال حکام نے 220 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ان حملوں میں 200سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کے مطابق مزاحمت کاروں کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں مزید خود کش حملوں کا خدشہ ہے۔ واضح رہے عراق میں گزشتہ چار برسوں میں یہ پہلا واقعہ جس میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ادھر بغداد کے مغرب میں واقع تقدم ایئر بیس کے قریب امریکی فوج کا پیلی کاپٹر گرنے سے پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ کسی مزاحمت کار گروپ نے بھی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ امریکی فوجی حکام نے ایک جھڑپ میں مزید پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :