صدر جنرل پرویز مشرف انتخابی مہم کے سلسلے میں آج فیصل آباد پہنچ رہے ہیں، اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں حکمت عملی طے کریں گے

جمعرات 16 اگست 2007 11:48

فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین۔ 16 اگست 2007) صدر جنرل پرویز مشرف اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں آج فیصل آبادا ور کل لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر فیصل آباد کے دورے کے بعد کل لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مسلم لیگ (ق) اور اسکی اتحادی جماعتوں کے سینیٹر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرکے انہیں موجودہ حکمت عملی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔مسلم لیگ (ق)نے صدر مشرف کی صدارتی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کی زیر قیادت سینیٹر کا خصوصی گروپ بھی قائم کیا ہے جو ملک گیر دورہ کرکے صدر کی انتخابی مہم چلائیں گے،صدر مشرف کے دورہ فیصلہ آباد اور لاہور کو انکے دوبارہ انتخاب کی مہم کا باقاعدہ آغاز قرار دیا جارہا ہے۔