پیرو میں زلزلہ زدہ علاقے میں متاثرین میں امدادی سامان کی عدم فراہمی سے افراتفری پھیل گئی ، لوٹ مار جاری جبکہ صدر ایلن گارسیا نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ آئیندہ پانچ ماہ میں بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا

اتوار 19 اگست 2007 13:42

پیرو میں زلزلہ زدہ علاقے میں متاثرین میں امدادی سامان کی عدم فراہمی ..
پیرو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 اگست 2007) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں زلزلہ زدہ علاقے میں متاثرین میں امدادی سامان کی عدم فراہمی کے بعد افراتفری پھیل گئی ، لوٹ مار اور پر تشدد واقعات کا سلسہ جاری ہے جبکہ صدر ایلن گارسیا نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرتےہوئے امید ظاہر کی کہ آئیندہ پانچ ماہ میں بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر امن و امان کی صورتحال کو قابو میں کیا جائے گا۔

صدر نے کہا کہ صورتحال بہتر ہورہے ہے ۔ لوٹ مار اور پرتشدد واقعات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں‌نے کہاکہ کچھ لوگ اندھیرے اور صورتحال کا فائدہ اتھا رہےہیں‌۔ جن پر جلد قابو پالیا جائے گا ۔ اس سے قبل متاثرہ علاقوں میں امن امان قائم رکھنے کے لیے وہاں اضافی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس تباہ ہونے والی ایک جیل کے قیدیوں کو بھی تلاش کر رہی ہے۔

ادھر متاثرہ علاقوں میں لوگ سردی کے باوجود سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کے گھر تباہ ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ زلزلے کے مزید جھٹکوں کے امکان پیش نظر خوف کی وجہ سے بھی اپنے گھروں کے اندر نہیں جا رہے۔ متاثرین کی بڑی تعداد محفوظ علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں‌۔ جبکہ کچھ علاقوں میں لوگوں نے اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ ة جمع کرنا شروع کر دیا ہے ۔ امدادی کارکن ابھی بھی ملبے سے زندہ بچے جانے والے لوگوں کو اور لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ اب تک پانچ سو سے زائد افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والے ایک ہزار سے زاندافراد کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :