ونی کیس :‌رکن قومی اسمبلی میر ہزار خان بجارانی و دیگر سپریم کورٹ میں‌پیش ہونےکیلئے اسلام آباد روانہ

اتوار 19 اگست 2007 19:16

ونی کیس :‌رکن قومی اسمبلی میر ہزار خان بجارانی و دیگر سپریم کورٹ میں‌پیش ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19 اگست 2007) سپریم کورٹ کو جرگہ کیس میں مطلوب پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر ہزار خان بجارانی ،پیر آف بھرچونڈی شریف میاں عبدالخالق اور تعلقہ ناظم ٹھل اکبر بنگلانی عدالت عظمیٰ‌میں پیش ہونے کے لئے بزریعہ سڑک اسلام آباد روانہ ہو گئےہیں۔

(جاری ہے)

سکھر سے نمائندہ کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ٹھل میں جرگہ منعقد کرکے پانچ نو عمر معصوم بچیوں کو بطور ونی دینے کا فیصلہ سنانے کے الزام میں میر ہزار خان بجارانی ،میاں عبدالخالق سمیجو اور تعلقہ ناظم ٹھل اکبر بنگلانی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کی ھدایت کی گئی تھی جس پر پولیس نے ان افراد کے گھروں پر چھاپے مارے اورعدم موجودگی پران کے ملازم اور دیگر افراد کو حراست میں لے لیا جس کے بعد ملزمان نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پیر آف بھرچونڈی شریف میاں عبدالخالق سمیجو نے بتایا کہ وہ بے گناہ ہیں اسلئے خود سپریم کورٹ میں پیش ہونے اسلام آباد جا رہے ہیں جبکہ پولیس نے گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چاردیواری کے تقدس کا پامال کیا ہے ۔