بھارتی عدالت اداکار سلمان خان کی کالے ہرن کے شکار پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ،،، جیل بھیجے جانے کا امکان

جمعہ 24 اگست 2007 12:41

بھارتی عدالت اداکار سلمان خان کی کالے ہرن کے شکار پر سزا کے خلاف اپیل ..
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 اگست 2007) بھارتی عدالت نے اداکار سلمان خان کی کالے ہرن کے شکار پر سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے جس کے بعد انھیں جیل بھیجنے کا امکان ہے اور ان کی پانچ سالہ قید کی سزا برقرار ہے ۔ سلمان خان نے عدالت کی جانب سے دی جانے والی پانچ سالہ سزا کے خلاف جودھپور کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم عدلات نے اپنے فیصلے میںان کی اپیل مسترد کردی فیصلے کے موقع پر سلمان خان کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سلمان خان کہاں ہیں اور انہیں کب اور کہاں حراست میں لیا جائے گا۔ سلمان خان پر جودھپور کے نزدیک گودا نامی گاؤں میں انیس سو اٹھانوے میں غیر قانونی طور پر کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام ہے ۔ اور عدالت میں عینی گواہ کے طور پر ان کے ڈرائیور ہریش دولانی کا بیان لیا تھا تاہم سلمان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ڈارئیور نے غلط بیان دیا تھا۔