ملکی دریاؤں میں پانی کی صورتحال‘ دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر17ہزار کیوسک کا اضافہ

جمعہ 24 اگست 2007 12:41

سکھر(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 اگست 2007) حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گدو بیراج پر پانی کی مقدار نوے ہزار کیوسک کم ہوگئی۔محکمہ آبپاشی کے مطابق بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث ملک کے بیشتردریاوٴں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر پانی کی بالائی سطح دولاکھ 97 ہزارآٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی اور سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لیے دولاکھ 53 ہزار نوسو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گدو بیراج پر پانی کی سطح میں90 ہزار کیوسک پانی کی کمی ہوئی ہے۔یہاں گزشتہ روز پانی کی بالائی سطح تین لاکھ 34 ہزار کیوسک تھی جس کی سطح اب دولاکھ45 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔گدو بیراج سے سکھر بیراج کے لیے دولاکھ 25ہزار کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :