Live Updates

شریف برادران کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب میں عمرہ اور شاہی خاندان کو اعتماد میں لینے کا امکان .نومبر کے آخر میں شریف برادران خاندان کے ہمراہ رمضان المبارک میں عمرہ بھی ادا کرینگے . ذرائع

جمعہ 24 اگست 2007 15:15

شریف برادران کا وطن واپسی سے قبل سعودی عرب میں عمرہ اور شاہی خاندان ..
لاہور (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 اگست 2007 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف ‘شہباز شریف اور انکا خاندان کا پاکستان آمد سے قبل رمضان المبارک میں عمرہ اور سعودی شاہی خاندان کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب جانے کا امکان ۔ میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی 30اگست کو لندن سے جدہ روانگی کابھی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق حسن نواز اور دیگر سعودی عرب جاکر شریف برادران کے دیگر افراد کی رہائش کیلئے سرور محل میں انتظامات کرینگے اور نومبر کے آخر میں نوازشریف اور شہبازشریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بھی سعودی عرب جائینگے جہاں پر وہ عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے علاوہ شاہی خاندان کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرینگے اور انکے ساتھ ہونیوالی انڈر سٹیڈنگ اور سپریم کی طرف سے شریف برادران کی وطن واپسی کے حق میں آنیوالے فیصلے کے حوالے سے بات چیت کرینگے اور انہیں اعتماد میں لینگے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) خارجہ امور کمیٹی کے صدر محمد مہدی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ پارٹی کے ورکر شریف برادران کی جلد از جلد وطن واپسی کے منتظر ہیں لیکن پارٹی بھی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریگی ۔ شریف برادران عمر ہ اور شاہی خاندان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرنے کیلئے لندن سے سعودی عرب جا سکتے ہیں لیکن فی الحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔شریف برادران وطن واپسی کا حتمی فیصلہ پارٹی اور اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ہی کرینگے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ایک مرکزی رہنما نے کہا کہ اس شریف برادران کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب جائیں اور شاہی خاندان کو اعتماد میں لیکر وطن واپسی کا اعلان کریں اور انکا مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کریں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات