سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کہیں بھنور میں نہ پھنس جائیں ۔ شیخ رشید

جمعہ 24 اگست 2007 15:32

سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کہیں بھنور میں نہ پھنس جائیں ۔ شیخ ..
اسلام آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 اگست 2007) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ قومی اتفاق رائے کے پرزور حامی ہیں لیکن اس میں شرائط رکھنا ٹھیک نہیں شک ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کہیں بھنور میں نہ پھنس جائیں کیونکہ واپس آنا اور نہ آنا دونوں فیصلے ان کیلئے انتہائی اہم ہیں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف کی جانب سے قومی اتفاق رائے کی تجویز پر کہا کہ قومی اتفاق رائے اور سمجھوتہ ہونا چاہئے لیکن اس میں کوئی شرط رکھنا ٹھیک نیں ہے انہوں نے کہاکہ وہ خود اس بات کے حامی ہیں کہ قومی اتفاق رائے ہونا چاہئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میاں نواز شریف کے سیاسی طور پر مستحکم ہونے یا پھر مستحکم ہونے کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے انہوں نے کہاکہ وہ اس شک میں مبتلا ہیں کہ کہیں نواز شریف کسی بھنور میں نہ پھنس جائیں کیونکہ ان کے لیے آنا یا نہ آنا دونوں ہی اہم فیصلے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست ابھی شروع ہوئی ہے اور اس کے نتائج کیلئے سب کو انتظار کرنا ہو گا صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے سیاسی مصالحت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ نواز شریف جس معاہدے کے تحت لندن گئے تھے انہوں نے اس معاہدے کو توڑا اس کیلئے صدر مشرف کی ان کے ساتھ بات آگے نہ بڑھ سکی انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی ایک ایسے فرد سے ملاقات ہوئی ہے کہ جس نے انہیں کہا ہے کہ وہ معاملات کو انتشار کی بجائے خوش اسلوبی سے طے کریں انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ نواز شریف اب کیا فیصلہ کرتے ہیں-