نواب اکبر بگٹی کی برسی کل منائی جائے گی، مکمل شٹر ڈائون کیا جائیگا

ہفتہ 25 اگست 2007 11:07

نواب اکبر بگٹی کی برسی کل منائی جائے گی، مکمل شٹر ڈائون کیا جائیگا
کوئٹہ (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 اگست 2007) بلوچ رہنماء نواب اکبر بگٹی کی پہلی برسی کل منائی جا رہی ہے جبکہ تقسیم ہو جانے والی جمہوری وطن پارٹی کے ایک دھڑے نے اس موقع پر پہیہ جام اور شٹر ڈاوٴن ہڑتال کی اپیل کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب اکبر بگٹی کی پہلی برسی کل بروز اتوار26 اگست کو منائی جا رہی ہے۔نواب بگٹی کی برسی کے موقع پر حکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

برسی کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے ایک حصے جس کی قیادت نواب اکبر بگٹی کے پوتے براہمداغ بگٹی کررہے ہیں نے اس موقع پر یوم سیاہ، شٹر ڈاوٴن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ نواب اکبر بگٹی کے بیٹے طلال جو کہ سیاست میں حصہ لے رہے ہیں کی طرف سے پیر کے روز قران خوانی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ڈیرہ بگٹی سے موصول ہونے والی بعض اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے نواب بگٹی کی برسی کے حوالے سے شہر میں پوسٹر لگائے تھے، جنہیں انتظامیہ نے اتار دیا ہے۔ ادھر ڈیرہ بگٹی کے پولیس افسر نجم الدین ترین نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں امن ہے اور صورتحال نارمل ہے۔

متعلقہ عنوان :