پاکستان کا کروز میزائل رعد حتف Viii کا کامیاب تجربہ۔میزائل 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں فائر کیا جا سکتا ہے۔صدر اور وزیراعظم کی طرف سے ایٹمی سائنسدانوں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد

ہفتہ 25 اگست 2007 17:27

پاکستان کا کروز میزائل رعد حتف Viii کا کامیاب تجربہ۔میزائل 350 کلو میٹر ..
اسلام آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 اگست 2007) پاکستان نے کروز میزائل رعد حتف Viii کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں فائر کر سکتا ہے، جدید ڈیزائن کا یہ میزائل کامیابی سے تمام اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان نے کروز میزائل رعد حتف 8 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میزائل 350 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں فائر کر سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جدید ڈیزائن کا یہ میزائل کامیابی سے تمام اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دفاعی نظام کے حوالے سے میزائل ٹیسٹ پروگرام میں بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کو قوم کی طرف سے مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :